اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آسٹریلیا میں تباہ ہونے والوں طیاروں میں سےایک طیارے نے منگلور ایئرپورٹ سے پرواز بھری تھی جب کہ دوسر طیارے کے بارے میں معلومات حاصل نہیں ہوسکیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فیڈرل ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ حادثے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں دو مسافروں کے علاوہ طیاروں کے پائلٹس بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ آسٹریلوی شہر ملبورن میں جڑواں انجن والے دو طیارے منگلور ایئرپورٹ وکٹوریا سے پرواز بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد آپس میں ٹکرا کر تباہ ہوگئے، تصادم اتنا شدید تھا کہ طیارے کے پرزے ہوا میں بکھر گئے اور دونوں طیارے زمین بوس ہوگئے۔
20 فروری 2020 - 05:10
News ID: 1011742
آسٹریلیا میں تباہ ہونے والوں طیاروں میں سےایک طیارے نے منگلور ایئرپورٹ سے پرواز بھری تھی جب کہ دوسر طیارے کے بارے میں معلومات حاصل نہیں ہوسکیں۔